امریکہ اور اسرائیل نے چابہار بندرگاہ پر مشترکہ فضائی حملہ کیا-
اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ فضائی حملہ ابھی ابھی چابہار بندرگاہ پر ہوا ہے اور وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس نے 103 نیول گروپ کو شدید نقصان پہنچایا جو وہاں موجود تھا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے، ایرانی صدر محفوظ ہیں تہران کے مشرق میں ایک دھماکا ہوا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے۔
ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ،وزیراعظم</a
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں بھی دھماکے ہوئے ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی ڈیل نہ ہونے پر ناراض تھے اور امریکی حملے فضا اور سمندر دونوں سے کیے گئے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کیے جا رہے ہیں، اسرائیل کی جانب 30 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا، اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بھی دھماکے سنے گئے۔
ایران پر امریکا اسرائیل مشترکہ حملے کے بعد ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ جو کچھ آنے والا ہے اس کے لیے تیار رہو، خطے میں تمام امریکی اور اسرائیلی اثاثے ہمارا ہدف ہیں، ہماری طرف سے جواب عوامی ہوگا اور کوئی سرخ لکیر نہیں ہے، یہ جنگ اور جارحیت وسیع اور دیرپا اثرات مرتب کرے گا ادھر متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔
پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا
ایران کی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ جرم کرنے والا دشمن ایک بار پھر حملہ آور ہوا ہے، یہ حملہ مذاکرات کے دوران کیا گیا۔
