Baaghi TV

محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہےاپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفا ر تی حل اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا اس دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد پہلے بھی مختلف مواقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

More posts