Baaghi TV

عثمان کاکڑ نے پارلیمنٹ میں بلوچسان کی بہترین نمائندگی کی ہے صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹرمرحوم محمد عثمان کاکڑ کی رہائش گاہ پرآمد ہوئ ہے، محمد عثمان خان کاکڑ کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے محمد عثمان کاکڑ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے،مرحوم سینیٹر کی اچانک وفات پر شدید دکھ اورافسوس ہواہے،
صوبہ بلوچستان ایک قد آور سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم سینیٹر نے صوبہ بلوچستان کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے، سینیٹ ہاؤس اور سینیٹ کی کمیٹیوں میں بلوچستان کے مسائل بھر پور طریقے سے اُجاگر کیے ہیں، ملک کے پسماندہ علاقہ جات اور خا ص طور پرصوبہ بلوچستان کیلئے عثمان خان کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایک اصول پرست اور مدبر سیاستدان تھے، سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا، مرحوم پسماندہ طبقات کے حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے ہیں، عثمان کاکڑ کے انتقال سے بہت بڑا سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا مشکل ہے.
پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز سرفرازاحمد بگٹی، احمد محمد عبدالقاد، منظور کاکڑ، دنیش کمار، پرنس عمر احمدزئی شامل تھے۔

More posts