Baaghi TV


نئی دہلی میں احتجاج کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگنے کی ویڈیو وائرل

‎نئی دہلی میں ہونے والے ایک احتجاج کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے پاکستان، پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں نعرے لگائے۔
‎سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں احتجاج کے دوران مختلف نعرے سنائی دیتے ہیں، جبکہ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ مظاہرین بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ویڈیو کے حوالے سے مختلف نوعیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نعرے کس تناظر میں لگائے گئے اور ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی۔
کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احتجاج میں شریک افراد نے پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے حق میں نعرے بازی کی

More posts