Baaghi TV

منشیات فروش ایس ایچ او گرفتار

قصور
ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عابد محمود کو حوالات میں بند کردیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے حقائق مسخ کرنے اور منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایس ایچ او بی ڈویژن عابد محمود کو گرفتار کر لیا
ایس ایچ او عابد محمود نے تین منشیات فروشوں کے قبضہ سے ڈھائی کلو ہیروئین برآمد کی تھی جبکہ مقدمہ میں ایک کلو چار سو گرام چرس ڈال دی اور ہیروئین خود بیچنے کیلئے رکھ لی
دوران انکوائری ایس ایچ او بی ڈویژن پر منشیات بیچنے اور حقائق مسخ کرنا درست ثابت ھونے پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا
ڈی پی او قصور کے حکم پر مقدمہ نمبر 260/20 درج کردیا گیا ہے

More posts