Baaghi TV

مقبوضہ کشمیر : حادثے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں سری نگر جموں ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، منگل کی صبح شاہراہ پر قاضی گنڈ کے علاقے لیوڈورا کے قریب سی آرپی ایف کی گاڑی کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت انسپکٹر راج کمار تیواری ، ایس آئی / جی ڈی راجندر سنگھ ، اے ایس آئی / جی ڈی لوینڈے ، اے ایس آئی / جی ڈی اومیش کمار اور ایچ سی ڈرائیور ویرندر کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

More posts