Baaghi TV

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران آرمی چیف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات بھی کی۔

آرمی چیف کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے، کاروباری برادری سیلاب متاثرین کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔

تاجر برادری نے معاشی خوشحالی کے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

تاجر برادری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے پاک فوج کا کردار اور قربانیاں لائیک تحسین ہیں۔

More posts