Baaghi TV

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

habiba mushtaq

پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں

سابق کرکٹرمشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، تقریب قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا،مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں کرکٹر وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے ،شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں،جس پر صارفین نے مبارکباد دی ہے، جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں بھی کیں۔

مشتاق احمد، جو اپنی اسپن باؤلنگ کے لیے مشہور ہیں، کرکٹ کی دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔وہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے۔اپنے کھیل کے کیریئر کے علاوہ، مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بطور ٹیم کوچ خدمات انجام دیں۔کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ اکثر ٹیلی ویژن اسکرینوں پر نظر آتے ہیں۔

More posts