Baaghi TV

ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، نوٹم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے،امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا-

صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارتکاروں نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے ایران پر پابندیوں کے نئے سلسلے کے پہلے مرحلے کے طور پر پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے 27 رکنی یورپی اتحاد کے اس پابندیوں کے ارادے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاسداران انقلاب کے 21 عہدیداروں پر پابندیاں عائد ہوں گی جن کے اکاؤنٹس کو منجمد کیا جائے گا۔ یہ بات حتمی صورت میں جمعرات کے روز وزرائے خارجہ کی اہم میٹنگ میں طے کی جائے گی۔

یورپی یونین سے متعلق سفیروں نے کہا بدھ کے روز ہی اس سلسلے میں منظوری کا اشارہ ملے گا جس پر جمعرات سے باضابطہ طور پر عمل کا اعلان کیا جائے گا سفارتکاروں کے مطابق 10 ایسی ایرانی شخصیات پابندیوں کی زد میں آئیں گی جو ایرانی ڈرون طیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق ہیں اور جنہوں نے ڈرون طیارے یوکرین جنگ کے دنوں میں روس کو فراہم کیے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پابندیوں کی اس نئی لہر کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان اس بات بھی غور کر رہے ہیں کہ ایران کی پاسداران انقلاب کور کو دہشت گرد ادارہ ڈکلیئر کر دیا جائے اور اس کے لیے جواز یہ فراہم کیا جا رہا ہے کہ پاسداران نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیے ہیں اور یوکرین جنگ میں روس کی مدد کی ہے۔

امریکہ میں قائم ایک این جی او کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران 6000 کے لگ بھگ لوگ مارے گئے ہیں جبکہ ابھی یہ این جی او مزید 17000 کی ہلاکتوں کے بارے میں جانکاری کی کوشش کر رہی ہےایران کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3017 افراد مظاہروں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں راہگیر اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

More posts