وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان نے سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک واقعہ پیش آیا، اور 24 سال سے سیاست میں انہوں نے ہر کولیگ کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا، "کبھی ایسے لمحات آ جاتے ہیں، میں محترمہ سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر ارکان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔”
اس پر پلوشہ خان نے کہا کہ سب کی عزت برابر ہے اور امید ہے کہ آئندہ اجلاس میں یہ ماحول نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ 19 دسمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس میں علیم خان نے پلوشہ خان کو "شٹ اپ” کہا تھا، جبکہ جواب میں پلوشہ خان نے "یو شٹ اپ” کہا تھا۔ سینیٹر پرویز رشید نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہی۔
وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ میں پلوشہ خان سے معذرت کرلی
