بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر فیملیز کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نےبورڈ سے وضاحت طلب کی تھی کہ آیا بیویوں یا منگیتر کو ٹیم کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم بی سی سی آئی نے واضح طور پر اس درخواست کو مسترد کر دیا کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں البت اہلِ خانہ اگر چاہیں تو الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں پر لگائی جانے والی یہ پابندی نئی نہیں ہے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد بی سی سی آئی نے سخت گائیڈ لائنز متعارف کروائی تھیں، جن کے تحت 45 دن سے طویل غیر ملکی دوروں میں بھی خاندان کو صرف 14 دن تک ساتھ رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
اگرچہ کووڈ کے دوران کھلاڑیوں کو پورے دورے میں اہلخانہ کے ساتھ رہنے کی اجازت تھی، مگر بعد ازاں قوانین سخت کر دیے گئےکھلاڑیوں کو سہولت دینے کے لیے ٹیم نجی چارٹر طیارے سے سفر کرے گی، جبکہ ذاتی شیف رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی الگ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔
