Baaghi TV

آپریشن "غضب للحق”: پاک فوج کا بھرپور جوابی وار، افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ

‎افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے نہایت مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جو تاحال پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحد پار سے ہونے والی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو ٹھیک نشانے پر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں جو اہم تنصیبات تباہ کی گئی ہیں ان میں آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکر خیل پوسٹ شامل ہیں۔
پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جارحانہ جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور وہ اپنی چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” تاحال جاری ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

More posts