Baaghi TV

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع ، تل ابیب، یروشلم دھماکوں سے گونج اٹھے

iran

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا،اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اہم پریس کانفرنس میں خطاب

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جو اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں، بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی عینی شاہدین کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ سے آسمان روشن ہو گیا۔

انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی اسپتال کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے حملے کے بعد ہسپتال کے اندر ملبہ بکھرا ہوا پایا گیا اور خالی ویل چیئرز منظرعام پر آئیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران کے گاندھی اسپتال پر امریکا اور اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں یہ حملہ اسپتال کو نشانہ بنا کر انجام دیا گیا۔

فارس اور میزان نیوز ایجنسیوں نے اسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں اسپتال کے فرش پر ملبہ بکھرا ہوا اور خالی ویل چیئرز نظر آ رہی ہیں-

ادھر اسرائیلی فوج نے بھی اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی حکومت سے متعلق اہداف کو تہران کے قلب میں نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فضائیہ نے فوجی انٹیلیجنس کی رہنمائی میں حملوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہے تہران سے موصول ہونے والی مختلف اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکا کی جانب سے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری

More posts