آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابق پاکستان میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں اور سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اپنے معمول کے پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
اوگرا کے مطابق ملک میں ایندھن کی سپلائی اور ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے: اوگرا
