اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل کی ہنگامی امدادی سروس کے مطابق پیر کے روز داغا گیا ایرانی بیلسٹک میزائل، جس میں کلسٹر ایمونیشن نصب تھی، نے بیک وقت تل ابیب کے جنوب میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔میزائل حملے کے نتیجے میں شہر یہود میں واقع ایک تعمیراتی مقام پر ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ایک اور شخص نے بعد میں دم توڑ دیا۔ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں اب تک اسرائیل میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
