کوہاٹ: سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کوہاٹ کے علاقے میں ڈرونز لانچ کیے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم کی مدد سے دو ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، تاہم گرنے والے ملبے کے باعث دو شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ فورسز دہشت گرد خطرات اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مکمل طور پر چوکس ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
