رپورٹس کے مطابق خام تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے نیشنل شپنگ کارپوریشن کے زیر انتظام ٹینکر اتوار کے روز آبنائے ہرمز سے گزر کر سفر پر روانہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پاکستان کے پرچم بردار یہ افرا میکس ٹینکر عمان کے شہر صحار کے قریب سمندری حدود میں دیکھا گیا۔
افرامیکس ٹینکر درمیانے سائز کے خام تیل بردار جہاز ہوتے ہیں جن کی وزن اٹھانے کی صلاحیت تقریباً 80 ہزار سے 120 ہزار میٹرک ٹن کے درمیان ہوتی ہے اور انہیں عموماً مختصر سے درمیانی فاصلے کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باوجود اس ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا تیل کی ترسیل کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد خام تیل سے بھرا ٹینکر پاکستان کی جانب روانہ
