ایرانی وزیرخاجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ رویہ بدلنا ہوگا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیے، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے اور انہیں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا، ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کو تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکا سے مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے، مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔
