Baaghi TV

ریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، عطا اللہ تارڑ

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کے طور پر بے مثال قربانیاں دے چکا ہے، جبکہ بھارت اپنے داخلی مسائل اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ’معرکہ حق‘ کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فرا موش ہیں، بھارت میں دہشتگردی اس کا اپنا داخلی مسئلہ ہے، تاہم نئی دہلی حکومت ہمیشہ اپنی ناکامیوں اور داخلی بحرانوں کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان پر الزامات عائد کرتی رہی ہے بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت مسلط کی، لیکن پاکستان نے ذمہ داری، تدبر اور قومی یکجہتی کے ساتھ صورتحال کا مقا بلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کیے بغیر فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے خود شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی، بھارت کسی غیر جانبدار تحقیقات سے بھاگ گیا کیونکہ پہلگام واقعہ دراصل ایک ’فالس فلیگ آپریشن‘ تھا پہلگام کا علاقہ سرحد سے بہت دور اور بھارتی فوج کے مضبوط کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے، اس کے باوجود پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے اس واقعے نے عا لمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نےکہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی اور بین الاقوامی تنازع ہے،جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور چیلنجز سے نمٹنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔

More posts