Baaghi TV

پنکی کی عدالت پیشی،چہرے پر کپڑا ڈال دیا گیا،مجھے پھنسایا جا رہا،پنکی کا واویلا

karachi

بین الصوبائی منشیات فروش کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جہاں ملزمہ نے پولیس پر تشدد کے الزامات عائد کیے،آج ملزمہ کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت پیش کیا گیا،

ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا، جہاں سماعت کے دوران اچانک صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ ملزمہ نے چیخ و پکار شروع کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور خود کو بے گناہ قرار دیا،عدالت اور میڈیا کے سامنے روتے ہوئے ملزمہ کا کہنا تھا کہ “میرا کوئی قصور نہیں، مجھے بے گناہ پھنسایا گیا ہے، پولیس مجھے مارتی ہے اور مجھ پر تشدد کرتی ہے۔ میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے اور پورے خاندان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت میں موجود ہیں۔ دوسری جانب انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے حصول کے لیے مختلف تھانوں کی تفتیشی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسران ریمانڈ حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔ملزمہ کیخلاف مزید 11 مقدمات میں ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا، ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، ملزمہ انمول عرف پنکی کا سٹی کورٹ میں شورشرابا، ملزمہ نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹادیا۔پولیس نے صحافیوں کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا، خاتون اہلکار ملزمہ کو باربار چپ کرانے کی کوشش کرتی رہی۔ملزمہ کا کہنا ہے کہ پولیس زبردستی مجھ سے بیان لینا چاہتی ہے۔ ملزمہ کی پہلی پیشی پر پولیس اہلکاروں نے پروٹوکول دیا تھا، ملزمہ کو پہلی پیشی پر پروٹوکول دینے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے کیس میں ملزمہ کی نشاندہی پر ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے،ملزمہ کے خلاف سچل تھانے میں بھی ایک اور مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل بھی کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں،

More posts