لاہور میں 22 سالہ لڑکی مہروش کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، جبکہ اغواء کا مقدمہ درج کرانے والا شوہر ہی قاتل نکلا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر خلیل نے پہلے اپنی اہلیہ کے اغواء کا مقدمہ کاہنہ تھانے میں درج کروایا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چند روز بعد خاتون کی لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش شوہر خلیل نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر مہروش کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیشی عمل کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و افسوس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس افسوسناک قتل پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
لاہور میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا
