بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے کئی قریبی دوستوں اور مشہور بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کر دیا، جس کے بعد شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے جن شخصیات کو ان فالو کیا ہے ان میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکارہ کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، کارتک آریان، اننیا پانڈے، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، ملائکہ اروڑا اور معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوتھرا شامل ہیں۔
کرن جوہر کے اس اقدام نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے کیونکہ ان میں سے کئی شخصیات کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات اور طویل دوستی مشہور رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے بعد کرن جوہر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں غیر ضروری شور اور توجہ ہٹانے والی چیزوں کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ فیصلہ کسی ذاتی اختلاف یا تنازعے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ذہنی سکون اور ذاتی ترجیحات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس اقدام پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ صرف ایک ڈیجیٹل صفائی مہم کا حصہ ہے جبکہ کچھ مداح اسے بالی وڈ کے اندرونی تعلقات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
کرن جوہر بالی وڈ کی بااثر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے تعلقات انڈسٹری کے تقریباً تمام بڑے ستاروں کے ساتھ رہے ہیں، اسی لیے ان کا یہ اقدام خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
کرن جوہر نے بالی وڈ ستاروں کو ان فالو کر دیا
