Baaghi TV

وفاقی بجٹ دس جون کو پیش کیے جانے کا امکان

KPK

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کی پیشی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب بجٹ 5 جون کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شرکت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ملکی معیشت کی سالانہ کارکردگی اور مختلف شعبوں کی ترقی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔

More posts