Baaghi TV

ثانیہ اشفاق کے سابق شوہر عماد وسیم پر نئے الزامات، کرکٹر کا سخت ردِعمل

sports

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ، ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق کے درمیان تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ شادی کے دوران انہیں شدید ذہنی دباؤ، کنٹرول کرنے والے رویے اور نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب عماد وسیم نہ صرف بچوں کے اخراجات اٹھانے سے گریز کر رہے ہیں بلکہ ان سے ملاقات یا رابطے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے، تاہم اس کے باوجود بچوں کی تحویل حا صل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،دنیا جانتی ہے کہ عماد وسیم کے موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کے ساتھ تعلقات کب شروع ہوئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ حمل کے دوران انہیں دھوکا دیا گیا اور اسی عرصے میں سابق شوہر کے حد سے زیادہ کنٹرول کرنے والے رویے نے ان کی زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا جولائی 2025 میں برطانیہ میں گھریلو تشدد اور رویے سے متعلق الزامات کے باعث عماد وسیم کو گرفتار کیا گیا تھا،انہیں خدشہ تھا کہ ان سے بچوں کو الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ ان پر اپنا مؤقف واپس لینے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا، جس کے بعد سوشل سروسز کو معاملے میں مداخلت کرنا پڑی۔

ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سوشل ورکرز نے عماد وسیم سے بچوں سے رابطے کے حوالے سے پوچھا، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا وہ نہ بچوں سے ملنا چاہتے ہیں اور نہ ہی بات کرنا چاہتے ہیں، تاہم ان کی زندگی مسلسل مشکل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بچوں کی تحویل چھوڑ دیں ایک ماں کے طور پر وہ ہر حال میں اپنے بچوں کی حفاظت کریں گی اور امید کرتی ہیں کہ حقیقت ایک دن سب کے سامنے آ جائے گی۔

دوسری جانب عماد وسیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلاق اپنی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دی تھی اور ان کی زندگی کا یہ باب ختم ہو چکا ہے ان کی موجودہ زندگی، اہلیہ اور اہلِ خانہ کو اس تنازع سے دور رکھا جائے،عماد وسیم نے واضح کیا کہ ان کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ وہ ان کی زندگی میں طلاق کے بعد آئیں۔ انہوں نے سابقہ اہلیہ سے کہا کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر حقیقت کو قبول کریں اور روزانہ عوامی سطح پر اس معاملے کو اچھالنے کا سلسلہ بند کریں، یہ آخری مرتبہ ہے جب وہ اس تنازع پر عوامی طور پر اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

More posts