عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہو گیا،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 373 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 62روپے کے اضافے سے 6ہزار 965روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کے اضافے سے 5ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔
