Baaghi TV

پی سی بی کو قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا۔

پی سی بی کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کے لیے فیلڈنگ کوچ درکار ہے، جس کے لیے اہل اور خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اشتہار کے مطابق فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار 9 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،جس کے بعد پی سی بی حکام درخواستوں پر غور کر کے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کریں گے

More posts