Baaghi TV

امریکی صدر نے ایڈم ٹیلی کو امریکی وزیرِ فوج نامزد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو امریکی وزیرِ فوج نامزد کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے آرمی کے سول ورکس کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی آرمی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایڈم ٹیلی امریکی فوج کے سول ورکس سے متعلق شعبے میں معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔

ڈین ڈرسکول نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے استعفے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی تھی۔ امریکی فوج نے بھی اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے رواں سال اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

More posts