Baaghi TV

امریکی صدرٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا سابق پوڈکاسٹر گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کی دھمکیاں دینے والے کیلیفورنیا کے سابق پوڈکاسٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے رہائشی 40 سالہ بینجمن ازاریہ ساؤتھ ورتھ پر الزام ہے کہ اس نے یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر متعدد ویڈیوز کے ذریعے صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے اور صدر کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا اور حکومت کو غیر قانونی اور بے قابو قرار دیتے ہوئے صدر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے 7 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے والی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

ملزم پر صدر ٹرمپ کو ہراساں کرنے، دھمکانے اور بدسلوکی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام کی جانب سے صدر کو مبینہ دھمکیوں کے معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں

More posts