Baaghi TV

لاہور: سودی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے سودی کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دو مختلف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سودی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک مقدمے میں پطرس عرف سونی مسیح پر سود وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مقدمے میں تین بھائیوں وقار، وسیم اور نعیم پر مبینہ طور پر سود پر رقم دے کر بھاری رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ الزامات سے متعلق مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

More posts