خوشاب ، تھانہ صدر جوہرآباد پولیس نے لیڈی کانسٹیبل صفیہ شوکت کی تحریری درخواست پر ڈی پی او دفتر خوشاب میں تعینات جونیئر کلرک آزاد منصب خان کے خلاف بلیک میلنگ، حراسگی اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درخواست گزار لیڈی کانسٹیبل کے مطابق ملزم آزاد منصب نے خود کو کنوارہ اور سب انسپکٹر ظاہر کر کے دوستی اور شادی کا جھانسا دیا، جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے۔ حقائق سامنے آنے پر رابطہ منقطع کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے مختلف نمبروں سے غیر اخلاقی اور ناذیبا پیغامات بھیج کر ہراساں کرنا اور ڈیوٹی پوائنٹس پر پیچھا کر کے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 4 ستمبر کو ملزم نے ڈی پی او دفتر کے احاطے میں راستہ روک کر 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں بلیک میل کرنے اور بدنام کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 384، 419، 341، 509، 506 اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
