Baaghi TV

حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

سینئر پاکستانی اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر دی تھی لیکن اپنے شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز نے یہ افواہ پھیلا دی کہ حمیرا بانو نے کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھی اور سینئر اداکار عثمان پیرزادہ سے شادی کر لی ہے-

اس جھوٹی خبر کے تیزی سے پھیلنے کے بعد عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نےتمام افواہوں کی سخت تردید کی انہوں نے بتایا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا کو بہتر جانتے ہیں، میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ پچھلے50 سالوں سے میری ایک ہی بیوی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اگل50 سال تک میری ی بیوی رہے۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ صرف پیسے اور زیادہ کلکس حاصل کرنے کے لیے کیوں جھوٹ پھیلاتے ہیں، میرا اور حمیرابانو کا نام آپس میں جوڑنے کے پیچھے کیا مقصد تھا مجھے کچھ معلوم نہیں،اس بات سے ہمارا تو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ہمارے مداح ضرور پریشان ہو گئے تھے اور مجھے ان کے بہت سارے فون آ رہے تھے۔

سنئیر اداکار نے بتایا کہ اس طرح کی افواہیں ان کے بارے میں پہلے بھی ہزاروں بار پھیلائی جا چکی ہیں لیکن ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اس معاملے پر حمیرابانو اور ان کے اصل شوہر سے بھی بات کی ہے اور ہم سب اس بات پر صرف ہنسے تھے۔

اس کے علاوہ اداکارہ حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران ان تمام بے بنیاد باتوں کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کی شادی کسی اور سے ہوئی ہے، ان کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنکار یا ڈائریکٹر ہیں ساتھ ہی حمیرا بانو کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر عثمان پیرزادہ سے ان کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں درست نہیں۔

حیرا بانو نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی یوٹیوبرز سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ویوز لائکس کیلئے کسی کے بارے میں بھی غلط افواہیں پھیلا دیتے ہیں غلط ویڈیوز اور تصاویر وائرل کر دیتے ہیں،

More posts