Baaghi TV

پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات

جماعت اسلامی کا وفد پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچ گیا، جہاں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہوا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد پنجاب ہاؤس پہنچا۔ وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل تھے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی، جبکہ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ تھا۔ پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی ٹیم کو 6 تجاویز پیش کی تھیں۔

جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کے باوجود اس کے دھرنے ختم نہیں کیے جائیں گے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

More posts