کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی،روزانا کی ملاقات تقریباً تین سال پہلے انٹرنیٹ پر کھیوڑہ کے عادل شہزاد سے ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ گہری محبت میں تبدیل ہو گئی پاکستان پہنچ کر امریکی خاتون نے خوشی سے اسلام قبول کیا اور عادل شہزاد سے دھوم دھام سے نکاح کر لیاہائی کورٹ کے وکیل رضوان انور ملک نے مجسٹریٹ کے سامنے ان کا قانونی بیان ریکارڈ کروا کر تمام کاغذی کارروائی مکمل کروائی سوشل میڈیا پر اس وقت اس جوڑے کی شادی کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔
عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی،ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیاعدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی-
