Baaghi TV

انمول عرف پنکی کا بھائی گرفتار ، منشیات برآمد

drugs

کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھوڑا چورنگی کے قریب حراست میں لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ،ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ کامران کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر چرس، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث رہا ہے، جبکہ وہ نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن کے استعمال کی جانب راغب کرنے والے ایک نیٹ ورک کا حصہ بھی بتایا جا رہا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جبکہ 2022 میں بھی اس کے خلاف منشیات سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے انمول عرف پنکی کے مبینہ نیٹ ورک کے حوالے سے مز ید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے میں مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

More posts