Baaghi TV

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، 115.891 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

pak

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا جس میں 115.891 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی-

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 115.891 ارب روپے کی مجموعی مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں 21.590 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور جبکہ 94.301 ارب روپے کے 2 بڑے منصوبے مزید غور کے لیے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی-

اجلاس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر، گورننس، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل اور آبی وسائل کے منصوبوں پر غور کیا گیا، جبکہ زیتون کی کاشت میں نجی شعبے کی شمولیت، ایف بی آر منصوبے میں قابلِ پیمائش نتائج، جامعات میں تحقیق و جدت اور اسپورٹس بورڈ کی ادارہ جاتی صلاحیت بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

More posts