Baaghi TV

آرمی چیف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی شریک تھے ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ازبک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوشش کی تعریف کی ۔

قبل ازیں ازبکستان کے وزیر خارجہ جناب عبدالعزیز کامیلوف کی، وزارتِ خارجہ میں ‘ وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہےمدوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ازبکستان کو وسط ایشیائی ممالک میں ایک اہم برادر ملک سمجھتا ہے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان عقیدے، مشترک تاریخ اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی خوشگوار تعلقات استوار ہیں جوکثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں

وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو قبل ازیں، میونخ اور ماسکو میں ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ، امن، ترقی اور رابطے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اہم علاقائی و عالمی فورمز خاص طور پر اقوام متحدہ، او آئی سی، ای سی او اور ایس سی او میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط خوش آئند ہیں .

More posts