Baaghi TV

باغی ٹی وی کے سابق اینکر زین العابدین پاکستان پریس کلب لندن کے نائب صدر منتخب

باغی ٹی وی کے سابق اینکر زین العابدین پاکستان پریس کلب لندن کے نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں

پاکستان پریس کلب لندن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق زین العابدین کو پاکستان پریس کلب لندن کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ صدر پاکستان پریس کلب لندن کی سفارش اور کور کمیٹی کی باقاعدہ منظوری کے بعد کیا گیا۔ زین العابدین کی تقرری کا مقصد تنظیمی معاملات کو مزید مؤثر، منظم اور فعال بنانا ہے تاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں، قلمکاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جا سکے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ اوصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے کلب کی ترقی، اتحاد اور صحافتی اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

زین العابدین کو پاکستان پریس کلب لندن کا نائب صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن ،سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان، ایگزیکٹو پروڈیوسر کھرا سچ نوید شیخ، ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان و دیگر نے مبارکباد دی ہے اور زین العابدین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو دیانت، بصیرت اور خلوص کے ساتھ نبھاتے ہوئے پاکستان پریس کلب لندن کی ساکھ اور خدمات کو مزید مستحکم کریں گے۔

More posts