Baaghi TV

لاہور، باغبانپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

لاہور: باغبانپورہ کے علاقے ویمن کالج روڈ کے قریب ایک زیرِ تعمیر عمارت اچانک منہدم ہونے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیرِ تعمیر عمارت کی ٹی آر گارڈر سے بنی چھت اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے چار زخمیوں کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب جانے کے باعث ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے، جبکہ عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

More posts