Baaghi TV

پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ ، کرائم ریٹ کم ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آج گورننس اور ترقی میں آگے ہے،پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ ہے، کرائم ریٹ کم ہوگیا، ہمیں پنجاب کے گلی محلوں کو بیٹیوں کیلئے محفوظ بنانا ہے۔

ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ہونہار، ہمت والی بیٹیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بچیوں کے درمیان کھڑے ہو کر فخر اور جذبات بڑھ جاتے ہیں، بچیوں نے 40 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کی،لیڈی پولیس کیڈٹس نے اپنی تربیت کے دوران سخت محنت کی ،ڈی جی خان، ملتان اوربہاولپورسےپنجاب کی بیٹیاں پولیس میں شامل ہوئی ہیں،پنجاب پولیس میں 6ہزارسےزائدخواتین خدمات انجام دے رہی ہیں،لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بھی ایک خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں پر یقین کرنے والے والدین قابل تحسین ہیں،خواتین تمام اداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،پنجاب میں خواتین با اختیار بن رہی ہیں،یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے،وردی پہننا آسان نہیں،فرائض کا احساس لازمی ہے،پنجاب میں بچیاں سکوٹی سہولت سے مستفید ہو رہی ہیں،خواتین بآسانی ٹیکسی چلا کر روزگار کما رہی ہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں،پنجاب آج ہر شعبے میں سبقت لے گیا ہے،پنجاب جس طرح چل رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا دے رہی ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ ہے، کرائم ریٹ کم ہوگیا، ہمیں پنجاب کے گلی محلوں کو بیٹیوں کیلئے محفوظ بنانا ہے، پنجاب کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے درخواست ہے خواتین کی بھرتی کا عمل مزید آسان بنایا جائے، میں پولیس سے براہ راست رابطہ رکھتی ہوں، دفتر کے ذریعے نہیں، ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ دیکھنے کیلئے آئے شہریوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا،پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس افسروں نے پریڈ میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

More posts