Baaghi TV

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

pak iran

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رات گئے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال، امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں دیرپا امن کیلئے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری واحد قابل عمل راستہ ہے۔

قبل ازیں امریکا نے ضبط شدہ ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے 22 ارکان پاکستان منتقل کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز کے 22 افراد گزشتہ رات پاکستان پہنچے، آج انہیں ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ایرانی جہاز کو مرمت کے بعد پاکستانی سمندری حدود سے واپس بھیجا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس پیشرفت کو اعتماد سازی کی مثبت مثال قرار دیا اور کہا کہ عملے اور جہاز کی واپسی ایران اور امریکا کے تعاون سے ممکن ہوئی، خطے میں امن کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیتے رہیں گے۔

More posts