Baaghi TV

بلاول نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دے دیا

bilawal

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے، جو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی سلامتی کو مزید مستحکم کرے گا، جبکہ خطے اور عالمی امن کے لیے بھی یہ ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو بھی سراہا اور ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

More posts