ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی اور اس جنگ بندی کو امن کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیے خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دینا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے ہر مسئلے کا حل ممکن ہے اور ترکیے عالمی رہنماؤں کے اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور غزہ میں جاری صورتحال عالمی نظام کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مؤثر مؤقف اپنائے، کیونکہ ان پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
شہباز شریف کی کوششوں سے جنگ رکی، اردوان کا اعتراف
