بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 8 کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 8 کتابیں جیل انتظامیہ کو موصول ہوئیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔جیل انتظامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کی ہدایت پر تمام 8 کتابیں عمران خان کو فراہم کردی گئیں، تاہم بانی پی ٹی آئی نے ان میں سے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ یہ کتابیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے، بشریٰ بھی جیل میں سزا کاٹ رہی ہے، عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی جس پر پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے،
