چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے، جہاں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع شریک ہوں گے، جبکہ دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں ترک صدر، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کیے تھے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی استنبول پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا استقبال ترک ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے کیا۔
