Baaghi TV

قانون بنایا جائےسرکاری ملازمین کے نجی ہسپتالوں سے علاج پر پابندی ہو،پرویز رشید

parvez rasheed

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کے لیے غیر معمولی تجویز پیش کر دی۔

سینیٹر پرویز رشید نے سانحہ پمز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز میں پیش آنے والا واقعہ ایک بہت بڑا المیہ ہے، تاہم یہ پہلا المیہ نہیں بلکہ ایسے واقعات روز ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم روز کسی المیے پر روتے ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتے ہیں، اسی طرز عمل کے باعث ایسے واقعات ختم نہیں ہوں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہر واقعے کے بعد کمیٹیاں بنتی ہیں، تحقیقات ہوتی ہیں اور سزا و جزا بھی ہوتی ہے، لیکن مستقل حل کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ قانون بنایا جائے کہ سرکاری خزانے سے تنخواہ اور مراعات لینے والے افراد اور ان کے اہلخانہ کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہی ہو، جبکہ سرکاری ملازمین کے نجی ہسپتالوں سے علاج پر پابندی عائد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا قانون بننے کے چند ہی دنوں میں سرکاری ہسپتال عالمی معیار کے بن سکتے ہیں۔ پرویز رشید نے مزید تجویز دی کہ سرکاری تنخواہ لینے والوں پر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی پابندی اور ان کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں لازمی داخلے کا قانون بنایا جائے، تو سرکاری نظام تعلیم اور دیگر عوامی سہولیات بھی بہتر ہو جائیں گی،سی ایم ایچ میں سپاہی سے لیکر جنرل تک کا وہاں علاج ہوتا ہے،سی ایم ایچ میں ایسے واقعات کی کبھی شکایات نہیں آئیں

More posts