Baaghi TV

قومی اسمبلی اجلاس، سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کےلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت

qomi

قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی آج اجلاس سے قبل اسپیکر چیمبر میں آ کر 26 اگست 2026 کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نرسری میں پیش آنے والے سانحے پر آج ایوان میں بحث کرانے کی استدعا کر چکے ہیں۔مزید برآں، قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ کو ایوان میں اس سانحہ پر بحث کرانے کے لیے تحریک پیش کرنے کا کہا،قومی اسمبلی میں سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کےلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی،وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے دعا کروائی

قومی اسمبلی اجلاس،سانحہ پمز کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی نے سانحہ پمز کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے پیش کی، قرار داد میں سانحہ میں جاں بحق بچوں کےلئے مغفرت کی دعا لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا،واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،

سانحہ پمز، پیپلز پارٹی کی سحر کامران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
سانحہ پمز پر بات کرتے پیپلز پارٹی کی سحر کامران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ،بچوں کے حوالے سے بات کرنے کے دوران آواز رندھ گئی آنسو چھلک پڑے،سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم یا کسی وزیر کے بچے نہیں تھے جو ان کےلیے یوم سوگ کا اعلان ہوتا ،مصطفی کمال اور ای ڈی پمز کے استعفی کے بغیر کسی کمیٹی کو نہیں مانتے

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکنِ قومی اسمبلی محترمہ شازیہ مری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس اِن دی نیشنل اسمبلی، 2007 کے رول نمبر 288 کے تحت آج کی تمام کارروائی معطل کرکے 26 اگست 2026 کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نرسری میں پیش آنے والے سانحے، جس میں 14 نومولود بچے شہید ہوئے، پر بحث کرائی جائے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےپمز واقعے پر قومی اسمبلی میں کہا کہ حادثے کے وجوہات تک پہنچنے کیلئے وزیراعظم نے دو کمیٹیاں بنائیں سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، اس کمیٹی کی رپورٹ آج شام تک آجائے گی تفصیلی رپورٹ سات دن میں سامنے آ جائے گی ،ڈاکٹر اظہر کیانی کی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی قائم کی گئی یہ کمیٹی پمز کی بہتری کے حوالے رپورٹ پیش کرے گی

More posts