قصور
غیر قانونی مچھلی شکار کے خلاف فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، 10 جال پٹی ضبط، 30 ہزار روپیہ جرمانہ
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب نے غیر قانونی مچھلی شکار کے خلاف ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نائلون جال پٹی ضبط کر لئے جبکہ تین افراد کے خلاف مقدماتی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کر دیا
محکمہ کے مطابق یہ کارروائی سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب رانا محمد سلیم افضل کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہیں
ڈائریکٹر (ایکوا کلچر) پنجاب ڈاکٹر محمد عابد کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصور کی چھاپہ مار ٹیم نے دریائے ستلج کے اپ اسٹریم علاقے چندا سنگھ میں اچانک ریڈ کی
کارروائی کے دوران غیر قانونی شکارِ مچھلی کے لئے استعمال ہونے والے 10 نائلون جال پٹی قبضے میں لے لئے گئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر تین افراد کے چالان کئے گئے
محکمہ کے مطابق عائد کیا گیا 30 ہزار روپیہ جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے
فشریز حکام کا کہنا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی
