Baaghi TV

تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، 268 رنز کا خسارہ باقی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں، تاہم اسے اب بھی 268 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 453 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز صائم ایوب اور اذان اویس کے ساتھ کیا، تاہم صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری اننگز میں اذان اویس 29 جبکہ شان مسعود 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں کھلاڑی کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جیمی اسمتھ نے 69، ڈان لارنس نے 65 اور ایملیو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ اولی رابنسن نے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ جوفرا آرچر 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 133 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد عباس نے 21 اور رضا اللہ نے 11 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

More posts