Baaghi TV

لمز کے بانی سید بابر علی کی اہلیہ سیدہ پروین بابر علی انتقال کرگئیں

معروف کاروباری شخصیت، ماہر تعلیم اور لمز (LUMS) کے بانی سید بابر علی کی اہلیہ سیدہ پروین بابر علی 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

سیدہ پروین بابر علی طویل عرصے سے سماجی اور خاندانی سطح پر متحرک رہیں اور معروف کاروباری و تعلیمی شخصیت سید بابر علی کے ساتھ ان کی رفاقت کئی دہائیوں پر محیط تھی۔ وہ ایک ایسے خاندان سے وابستہ تھیں جس نے پاکستان میں کاروبار، تعلیم اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

سید بابر علی پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ نہ صرف کاروباری میدان میں اپنی طویل خدمات کے باعث ممتاز مقام رکھتے ہیں بلکہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھی ان کی خدمات نمایاں ہیں۔

More posts