عید الاضحیٰ کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے قیمتی دھات نسبتاً سستی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 7 ہزار 17 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 4525 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر، عالمی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں بہتری کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طلب میں کچھ کمی دیکھی ۔
صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر بھی سونا مزید سستا ہو سکتا ہے۔
عید کے تیسرے روز سونا مزید سستا ہوگیا
